وَالنَّجْمِ اِذَا هَوٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
اس پیارے چمکتے تارے محمد کی قسم! جب یہ معراج سے اترے
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَالنَّجْمِ اِذَا هَوٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
اس پیارے چمکتے تارے محمد کی قسم! جب یہ معراج سے اترے
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوٰی ۟ۚ
اردو · احمد رضا خان
تمہارے صاحب نہ بہکے نہ بے راہ چلے
وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰی ۟ؕ
اردو · احمد رضا خان
اور وہ کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کرتے،
اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
وہ تو نہیں مگر وحی جو انہیں کی جاتی ہے
عَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
انہیں سکھایا سخت قوتوں والے طاقتور نے
ذُوْ مِرَّةٍ ؕ فَاسْتَوٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
پھر اس جلوہ نے قصد فرمایا
وَهُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰی ۟ؕ
اردو · احمد رضا خان
اور وہ آسمان بریں کے سب سے بلند کنارہ پر تھا
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
پھر وہ جلوہ نزدیک ہوا پھر خوب اتر آیا
فَكَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰی ۟ۚ
اردو · احمد رضا خان
تو اس جلوے اور اس محبوب میں دو ہاتھ کا فاصلہ رہا بلکہ اس سے بھی کم
فَاَوْحٰۤی اِلٰی عَبْدِهٖ مَاۤ اَوْحٰی ۟ؕ
اردو · احمد رضا خان
اب وحی فرمائی اپنے بندے کو جو وحی فرمائی
مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰی ۟
اردو · احمد رضا خان
دل نے جھوٹ نہ کہا جو دیکھا
اَفَتُمٰرُوْنَهٗ عَلٰی مَا یَرٰی ۟
اردو · احمد رضا خان
تو کیا تم ان سے ان کے دیکھے ہوئے پر جھگڑ تے ہو
وَلَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
اور انہوں نے تو وہ جلوہ دوبار دیکھا
عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰی ۟
اردو · احمد رضا خان
سدرة المنتہیٰ کے پاس
عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰی ۟ؕ
اردو · احمد رضا خان
اس کے پاس جنت الماویٰ ہے،
اِذْ یَغْشَی السِّدْرَةَ مَا یَغْشٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغٰی ۟
اردو · احمد رضا خان
آنکھ نہ کسی طرف پھر نہ حد سے بڑھی
لَقَدْ رَاٰی مِنْ اٰیٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰی ۟
اردو · احمد رضا خان
بیشک اپنے رب کی بہت بڑی نشانیاں دیکھیں
اَفَرَءَیْتُمُ اللّٰتَ وَالْعُزّٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
تو کیا تم نے دیکھ ا لات اور عزیٰ
وَمَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰی ۟
اردو · احمد رضا خان
اور اس تیسری منات کو
اَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْاُ ۟
اردو · احمد رضا خان
کیا تم کو بیٹا اور اس کو بیٹی
تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِیْزٰی ۟
اردو · احمد رضا خان
جب تو یہ سخت بھونڈی تقسیم ہے
اِنْ هِیَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ سَمَّیْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَاٰبَآؤُكُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهْوَی الْاَنْفُسُ ۚ وَلَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰی ۟ؕ
اردو · احمد رضا خان
وہ تو نہیں مگر کچھ نام کہ تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان کی کوئی سند نہیں اتاری، وہ تو نرے گمان اور نفس کی خواہشوں کے پیچھے ہیں حالانکہ بیشک ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے ہدایت آئی
اَمْ لِلْاِنْسَانِ مَا تَمَنّٰی ۟ؗۖ
اردو · احمد رضا خان
کیا آدمی کو مل جائے گا جو کچھ وہ خیال باندھے
فَلِلّٰهِ الْاٰخِرَةُ وَالْاُوْلٰی ۟۠
اردو · احمد رضا خان
تو آخرت اور دنیا سب کا مالک اللہ ہی ہے
وَكَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِی السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْـًٔا اِلَّا مِنْ بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللّٰهُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَیَرْضٰی ۟
اردو · احمد رضا خان
اور کتنے ہی فرشتے ہیں آسمانوں میں کہ ان کی سفارش کچھ کام نہیں آتی مگر جبکہ اللہ اجازت دے دے جس کے لیے چاہے اور پسند فرمائے
اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ لَیُسَمُّوْنَ الْمَلٰٓىِٕكَةَ تَسْمِیَةَ الْاُ ۟
اردو · احمد رضا خان
بیشک وہ جو آخرت پر ایمان رکھتے نہیں ملائکہ کا نام عورتوں کا سا رکھتے ہیں
وَمَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ ۚ وَاِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْـًٔا ۟ۚ
اردو · احمد رضا خان
اور انہیں اس کی کچھ خبر نہیں، وہ تو نرے گمان کے پیچھے ہیں، اور بیشک گمان یقین کی جگہ کچھ کام نہیں دیتا
فَاَعْرِضْ عَنْ مَّنْ تَوَلّٰی ۙ۬ عَنْ ذِكْرِنَا وَلَمْ یُرِدْ اِلَّا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا ۟ؕ
اردو · احمد رضا خان
تو تم اس سے منہ پھیر لو، جو ہماری یاد سے پھرا اور اس نے نہ چاہی مگر دنیا کی زندگی
ذٰلِكَ مَبْلَغُهُمْ مِّنَ الْعِلْمِ ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ ۙ وَهُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدٰی ۟
اردو · احمد رضا خان
یہاں تک ان کے علم کی پہنچ ہے بیشک تمہارا خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکا اور وہ خوب جانتا ہے جس نے راہ پائی،
وَلِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ ۙ لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَسَآءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰی ۟ۚ
اردو · احمد رضا خان
اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں تاکہ برائی کرنے والوں کو ان کے کیے کا بدلہ دے اور نیکی کرنے والوں کو نہایت اچھا صلہ عطا فرمائے،
اَلَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓىِٕرَ الْاِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ ؕ اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ اِذْ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَاِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّةٌ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ ۚ فَلَا تُزَكُّوْۤا اَنْفُسَكُمْ ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰی ۟۠
اردو · احمد رضا خان
وہ جو بڑے گناہوں اور بے حیائیوں سے بچتے ہیں مگر اتنا کہ گناہ کے پاس گئے اور رک گئے بیشک تمہارے رب کی مغفرت وسیع ہے، وہ تمہیں خوب جانتا ہے تمہیں مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں حمل تھے، تو آپ اپنی جانوں کو ستھرا نہ بتاؤ وہ خوب جانتا ہے جو پرہیزگار ہیں
اَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ تَوَلّٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
تو کیا تم نے دیکھا جو پھر گیا
وَاَعْطٰی قَلِیْلًا وَّاَكْدٰی ۟
اردو · احمد رضا خان
اور کچھ تھوڑا سا دیا اور روک رکھا
اَعِنْدَهٗ عِلْمُ الْغَیْبِ فَهُوَ یَرٰی ۟
اردو · احمد رضا خان
کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے تو وہ دیکھ رہا ہے
اَمْ لَمْ یُنَبَّاْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
کیا اسے اس کی خبر نہ آئی جو صحیفوں میں ہے موسیٰ کے
وَاِبْرٰهِیْمَ الَّذِیْ وَ ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
اور ابراہیم کے جو پورے احکام بجالایا
اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
کہ کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسری کا بوجھ نہیں اٹھاتی
وَاَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
اور یہ کہ آدمی نہ پاے گا مگر اپنی کوشش
وَاَنَّ سَعْیَهٗ سَوْفَ یُرٰی ۪۟
اردو · احمد رضا خان
اور یہ کہ اس کی کو شش عنقر یب دیکھی جاے گی
ثُمَّ یُجْزٰىهُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
پھر اس کا بھرپور بدلا دیا جائے گا
وَاَنَّ اِلٰی رَبِّكَ الْمُنْتَهٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
اور یہ کہ بیشک تمہارے رب ہی کی طرف انتہا ہے
وَاَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَاَبْكٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
اور یہ کہ وہی ہے جس نے ہنسایا اور رلایا
وَاَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَاَحْیَا ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
اور یہ کہ وہی ہے جس نے مارا اور جِلایا
وَاَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَالْاُ ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
اور یہ کہ اسی نے دو جوڑے بنائے نر اور مادہ
مِنْ نُّطْفَةٍ اِذَا تُمْنٰی ۪۟
اردو · احمد رضا خان
نطفہ سے جب ڈالا جائے
وَاَنَّ عَلَیْهِ النَّشْاَةَ الْاُخْرٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
اور یہ کہ اسی کے ذمہ ہے پچھلا اٹھانا (دوبارہ زندہ کرنا)
وَاَنَّهٗ هُوَ اَغْنٰی وَاَقْنٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
اور یہ کہ اسی نے غنیٰ دی اور قناعت دی
وَاَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعْرٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
او ریہ کہ وہی ستارہ شِعریٰ کا رب ہے
وَاَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَا لْاُوْلٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
اور یہ کہ اسی نے پہلی عاد کو ہلاک فرمایا
وَثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
اور ثمود کو تو کوئی باقی نہ چھوڑا
وَقَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَاَطْغٰی ۟ؕ
اردو · احمد رضا خان
اور ان سے پہلے نوح کی قوم کو بیشک وہ ان سے بھی ظالم اور سرکش تھے
وَالْمُؤْتَفِكَةَ اَهْوٰی ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
اور اس نے الٹنے والی بستی کو نیچے گرایا
فَغَشّٰىهَا مَا غَشّٰی ۟ۚ
اردو · احمد رضا خان
تو اس پر چھایا جو کچھ چھایا
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰی ۟
اردو · احمد رضا خان
تو اے سننے والے اپنے رب کی کون سی نعمتوں میں شک کرے گا،
هٰذَا نَذِیْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰی ۟
اردو · احمد رضا خان
یہ ایک ڈر سنانے والے ہیں اگلے ڈرانے والوں کی طرح
اَزِفَتِ الْاٰزِفَةُ ۟ۚ
اردو · احمد رضا خان
پاس آئی پاس آنے والی
لَیْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌ ۟ؕ
اردو · احمد رضا خان
اللہ کے سوا اس کا کوئی کھولنے والا نہیں
اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَ ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
تو کیا اس بات سے تم تعجب کرتے ہو
وَتَضْحَكُوْنَ وَلَا تَبْكُوْنَ ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
اور ہنستے ہو اور روتے نہیں
وَاَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ ۟
اردو · احمد رضا خان
اور تم کھیل میں پڑے ہو،
فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَاعْبُدُوْا ۟
اردو · احمد رضا خان
تو اللہ کے لیے سجدہ اور اس کی بندگی کرو