نٓ وَالْقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُوْنَ ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
قلم اور ان کے لکھے کی قسم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
نٓ وَالْقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُوْنَ ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
قلم اور ان کے لکھے کی قسم
مَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُوْنٍ ۟ۚ
اردو · احمد رضا خان
تم اپنے رب کے فضل سے مجنون نہیں
وَاِنَّ لَكَ لَاَجْرًا غَیْرَ مَمْنُوْنٍ ۟ۚ
اردو · احمد رضا خان
اور ضرور تمہارے لیے بے انتہا ثواب ہے
وَاِنَّكَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیْمٍ ۟
اردو · احمد رضا خان
اور بیشک تمہاری خُو بُو (خُلق) بڑی شان کی ہے
فَسَتُبْصِرُ وَیُبْصِرُوْنَ ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
تو اب کوئی دم جاتا ہے کہ تم بھی دیکھ لو گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے
بِاَیِّىكُمُ الْمَفْتُوْنُ ۟
اردو · احمد رضا خان
کہ تم میں کون مجنون تھا،
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ ۪ وَهُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ ۟
اردو · احمد رضا خان
بیشک تمہارا رب خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکے، اور وہ خوب جانتا ہے جو راہ پر ہے،
فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِیْنَ ۟
اردو · احمد رضا خان
تو جھٹلانے والوں کی بات نہ سننا،
وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَیُدْهِنُوْنَ ۟
اردو · احمد رضا خان
وہ تو اس آرزو میں ہیں کہ کسی طرح تم نرمی کرو تو وہ بھی نرم پڑجائیں،
وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِیْنٍ ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
اور ہر ایسے کی بات نہ سننا جو بڑا قسمیں کھانے والا ذلیل
هَمَّازٍ مَّشَّآءٍ بِنَمِیْمٍ ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
بہت طعنے دینے والا بہت اِدھر کی اُدھر لگاتا پھرنے والا
مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍ ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
بھلائی سے بڑا روکنے والا حد سے بڑھنے والا گنہگار
عُتُلٍّ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِیْمٍ ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
درشت خُو اس سب پر طرہ یہ کہ اس کی اصل میں خطا
اَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَّبَنِیْنَ ۟ؕ
اردو · احمد رضا خان
اس پر کہ کچھ مال اور بیٹے رکھتا ہے،
اِذَا تُتْلٰی عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ ۟
اردو · احمد رضا خان
جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں کہتا ہے کہ اگلوں کی کہانیاں ہیں
سَنَسِمُهٗ عَلَی الْخُرْطُوْمِ ۟
اردو · احمد رضا خان
قریب ہے کہ ہم اس کی سور کی سی تھوتھنی پر داغ دیں گے
اِنَّا بَلَوْنٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَاۤ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ ۚ اِذْ اَقْسَمُوْا لَیَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِیْنَ ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
بیشک ہم نے انہیں جانچا جیسا اس باغ والوں کو جانچا تھا جب انہوں نے قسم کھائی کہ ضرور صبح ہوتے اس کھیت کو کاٹ لیں گے
وَلَا یَسْتَثْنُوْنَ ۟
اردو · احمد رضا خان
اور انشاء اللہ نہ کہا
فَطَافَ عَلَیْهَا طَآىِٕفٌ مِّنْ رَّبِّكَ وَهُمْ نَآىِٕمُوْنَ ۟
اردو · احمد رضا خان
تو اس پر تیرے رب کی طرف سے ایک پھیری کرنے والا پھیرا کر گیا اور وہ سوتے تھے،
فَاَصْبَحَتْ كَالصَّرِیْمِ ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
تو صبح رہ گیا جیسے پھل ٹوٹا ہوا
فَتَنَادَوْا مُصْبِحِیْنَ ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
پھر انہوں نے صبح ہوتے ایک دوسرے کو پکارا،
اَنِ اغْدُوْا عَلٰی حَرْثِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰرِمِیْنَ ۟
اردو · احمد رضا خان
کہ تڑکے اپنی کھیتی چلو اگر تمہیں کاٹنی ہے،
فَانْطَلَقُوْا وَهُمْ یَتَخَافَتُوْنَ ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
تو چلے اور آپس میں آہستہ آہستہ کہتے جاتے تھے کہ
اَنْ لَّا یَدْخُلَنَّهَا الْیَوْمَ عَلَیْكُمْ مِّسْكِیْنٌ ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
ہرگز آج کوئی مسکین تمہارے باغ میں آنے نہ پائے،
وَّغَدَوْا عَلٰی حَرْدٍ قٰدِرِیْنَ ۟
اردو · احمد رضا خان
اور تڑکے چلے اپنے اس ارادہ پر قدرت سمجھتے
فَلَمَّا رَاَوْهَا قَالُوْۤا اِنَّا لَضَآلُّوْنَ ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
پھر جب اسے بولے بیشک ہم راستہ بہک گئے
بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ ۟
اردو · احمد رضا خان
بلکہ ہم بے نصیب ہوئے
قَالَ اَوْسَطُهُمْ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُوْنَ ۟
اردو · احمد رضا خان
ان میں جو سب سے غنیمت تھا بولا کیا میں تم سے نہیں کہتا تھا کہ تسبیح کیوں نہیں کرتے
قَالُوْا سُبْحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ ۟
اردو · احمد رضا خان
بولے پاکی ہے ہمارے رب کو بیشک ہم ظالم تھے،
فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰی بَعْضٍ یَّتَلَاوَمُوْنَ ۟
اردو · احمد رضا خان
اب ایک دوسرے کی طرف ملامت کرتا متوجہ ہوا
قَالُوْا یٰوَیْلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا طٰغِیْنَ ۟
اردو · احمد رضا خان
بولے ہائے خرابی ہماری بیشک ہم سرکش تھے
عَسٰی رَبُّنَاۤ اَنْ یُّبْدِلَنَا خَیْرًا مِّنْهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰی رَبِّنَا رٰغِبُوْنَ ۟
اردو · احمد رضا خان
امید ہے ہمیں ہمارا رب اس سے بہتر بدل دے ہم اپنے رب کی طرف رغبت لاتے ہیں
كَذٰلِكَ الْعَذَابُ ؕ وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ ۟۠
اردو · احمد رضا خان
مار ایسی ہوتی ہے اور بیشک آخرت کی مار سب سے بڑی، کیا اچھا تھا اگر وہ جانتے
اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ ۟
اردو · احمد رضا خان
بیشک ڈر والوں کے لیے ان کے رب کے پاس چین کے باغ ہیں
اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِیْنَ كَالْمُجْرِمِیْنَ ۟ؕ
اردو · احمد رضا خان
کیا ہم مسلمانوں کو مجرموں کا سا کردیں
مَا لَكُمْ ۥ كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ ۟ۚ
اردو · احمد رضا خان
تمہیں کیا ہوا کیسا حکم لگاتے ہو
اَمْ لَكُمْ كِتٰبٌ فِیْهِ تَدْرُسُوْنَ ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
کیا تمہارے لیے کوئی کتاب ہے اس میں پڑھتے ہو،
اِنَّ لَكُمْ فِیْهِ لَمَا تَخَیَّرُوْنَ ۟ۚ
اردو · احمد رضا خان
کہ تمہارے لیے اس میں جو تم پسند کرو،
اَمْ لَكُمْ اَیْمَانٌ عَلَیْنَا بَالِغَةٌ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَةِ ۙ اِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُوْنَ ۟ۚ
اردو · احمد رضا خان
یا تمہارے لیے ہم پر کچھ قسمیں ہیں قیامت تک پہنچتی ہوئی کہ تمہیں ملے گا جو کچھ دعویٰ کرتے ہو
سَلْهُمْ اَیُّهُمْ بِذٰلِكَ زَعِیْمٌ ۟ۚۛ
اردو · احمد رضا خان
تم ان سے پوچھو ان میں کون سا اس کا ضامن ہے
اَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُ ۛۚ فَلْیَاْتُوْا بِشُرَكَآىِٕهِمْ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَ ۟
اردو · احمد رضا خان
یا ان کے پاس کچھ شریک ہیں تو اپنے شریکوں کو لے کر آئیں اگر سچے ہیں
یَوْمَ یُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَّیُدْعَوْنَ اِلَی السُّجُوْدِ فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
جس دن ایک ساق کھولی جائے گی (جس کے معنی اللہ ہی جانتا ہے) اور سجدہ کو بلائے جائیں گے تو نہ کرسکیں گے
خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ؕ وَقَدْ كَانُوْا یُدْعَوْنَ اِلَی السُّجُوْدِ وَهُمْ سٰلِمُوْنَ ۟
اردو · احمد رضا خان
نیچی نگاہیں کیے ہوئے ان پر خواری چڑھ رہی ہوگی، اور بیشک دنیا میں سجدہ کے لیے بلائے جاتے تھے جب تندرست تھے
فَذَرْنِیْ وَمَنْ یُّكَذِّبُ بِهٰذَا الْحَدِیْثِ ؕ سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِّنْ حَیْثُ لَا یَعْلَمُوْنَ ۟ۙ
اردو · احمد رضا خان
تو جو اس بات کو جھٹلاتا ہے اسے مجھ پر چھوڑ دو قریب ہے کہ ہم انہیں آہستہ آہستہ لے جائیں گے جہاں سے انہیں خبر نہ ہوگی،
وَاُمْلِیْ لَهُمْ ؕ اِنَّ كَیْدِیْ مَتِیْنٌ ۟
اردو · احمد رضا خان
اور میں انہیں ڈھیل دوں گا، بیشک میری خفیہ تدبیر بہت پکی ہے
اَمْ تَسْـَٔلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَ ۟ۚ
اردو · احمد رضا خان
یا تم ان سے اجرت مانگتے ہو کہ وہ چٹی کے بوجھ میں دبے ہیں
اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَ ۟
اردو · احمد رضا خان
یا ان کے پاس غیب ہے کہ وہ لکھ رہے ہیں
فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوْتِ ۘ اِذْ نَادٰی وَهُوَ مَكْظُوْمٌ ۟ؕ
اردو · احمد رضا خان
تو تم اپنے رب کے حکم کا انتظار کر و اور اس مچھلی والے کی طرح نہ ہونا جب اس حال میں پکارا کہ اس کا دل گھٹ رہا تھا
لَوْلَاۤ اَنْ تَدٰرَكَهٗ نِعْمَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالْعَرَآءِ وَهُوَ مَذْمُوْمٌ ۟
اردو · احمد رضا خان
اگر اس کے رب کی نعمت اس کی خبر کو نہ پہنچ جاتی تو ضرور میدان پر پھینک دیا جاتا الزام دیا ہوا
فَاجْتَبٰىهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ ۟
اردو · احمد رضا خان
تو اسے اس کے رب نے چن لیا اور اپنے قربِ خاص کے سزاواروں (حقداروں) میں کرلیا،
وَاِنْ یَّكَادُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَیَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌ ۟ۘ
اردو · احمد رضا خان
اور ضرور کافر تو ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ گویا اپنی بد نظر لگا کر تمہیں گرادیں گے جب قرآن سنتے ہیں اور کہتے ہیں یہ ضرور عقل سے دور ہیں،
وَمَا هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ ۟۠
اردو · احمد رضا خان
اور وہ تو نہیں مگر نصیحت سارے جہاں کے لیے