Nuh · Noah

Surah 71 · 28 ayahs · Makki · Juz 29

﷽

1

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖۤ اَنْ اَنْذِرْ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ

اردو · احمد رضا خان

بیشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا کہ ان کو ڈرا اس سے پہلے کہ ان پر دردناک عذاب آئے

2

قَالَ یٰقَوْمِ اِنِّیْ لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ ۙ

اردو · احمد رضا خان

اس نے فرمایا اے میری قوم! میں تمہارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں،

3

اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَاتَّقُوْهُ وَاَطِیْعُوْنِ ۙ

اردو · احمد رضا خان

کہ اللہ کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو اور میرا حکم مانو،

4

یَغْفِرْ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَیُؤَخِّرْكُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى ؕ اِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ اِذَا جَآءَ لَا یُؤَخَّرُ ۘ لَوْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ

اردو · احمد رضا خان

وہ تمہارے کچھ گناہ بخش دے گا اور ایک مقرر میعاد تک تمہیں مہلت دے گا بیشک اللہ کا وعدہ جب آتا ہے ہٹایا نہیں جاتا کسی طرح تم جانتے

5

قَالَ رَبِّ اِنِّیْ دَعَوْتُ قَوْمِیْ لَیْلًا وَّنَهَارًا ۙ

اردو · احمد رضا خان

عرض کی اے میرے رب! میں نے اپنی قوم کو رات دن بلایا

6

فَلَمْ یَزِدْهُمْ دُعَآءِیْۤ اِلَّا فِرَارًا

اردو · احمد رضا خان

تو میرے بلانے سے انہیں بھاگنا ہی بڑھا

7

وَاِنِّیْ كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوْۤ ا اَصَابِعَهُمْ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَاسْتَغْشَوْا ثِیَابَهُمْ وَاَصَرُّوْا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا ۚ

اردو · احمد رضا خان

اور میں نے جتنی بار انہیں بلایا کہ تو ان کو بخشے انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور اپنے کپڑے اوڑھ لیے اور ہٹ کی اور بڑا غرور کیا

8

ثُمَّ اِنِّیْ دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا ۙ

اردو · احمد رضا خان

پھر میں نے انہیں علانیہ بلایا

9

ثُمَّ اِنِّیْۤ اَعْلَنْتُ لَهُمْ وَاَسْرَرْتُ لَهُمْ اِسْرَارًا ۙ

اردو · احمد رضا خان

پھر میں نے ان سے با علان بھی کہا اور آہستہ خفیہ بھی کہا

10

فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًا ۙ

اردو · احمد رضا خان

تو میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو وہ بڑا معاف فرمانے والا ہے

11

یُّرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًا ۙ

اردو · احمد رضا خان

تم پر شراٹے کا (موسلا دھار) مینھ بھیجے گا،

12

وَّیُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّبَنِیْنَ وَیَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّیَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًا ؕ

اردو · احمد رضا خان

اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لیے باغ بنادے گا اور تمہارے لیے نہریں بنائے گا

13

مَا لَكُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلّٰهِ وَقَارًا ۚ

اردو · احمد رضا خان

تمہیں کیا ہوا اللہ سے عزت حاصل کرنے کی امید نہیں کرتے

14

وَقَدْ خَلَقَكُمْ اَطْوَارًا

اردو · احمد رضا خان

حالانکہ اس نے تمہیں طرح طرح بنایا

15

اَلَمْ تَرَوْا كَیْفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا ۙ

اردو · احمد رضا خان

کیا تم نہیں دیکھتے اللہ نے کیونکر سات آسمان بنائے ایک پر ایک،

16

وَّجَعَلَ الْقَمَرَ فِیْهِنَّ نُوْرًا وَّجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا

اردو · احمد رضا خان

اور ان میں چاند کو روشن کیا اور سورج کو چراغ

17

وَاللّٰهُ اَنْۢبَتَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ نَبَاتًا ۙ

اردو · احمد رضا خان

اور اللہ نے تمہیں سبزے کی طرح زمین سے اُگایا

18

ثُمَّ یُعِیْدُكُمْ فِیْهَا وَیُخْرِجُكُمْ اِخْرَاجًا

اردو · احمد رضا خان

پھر تمہیں اسی میں لے جائے گا اور دبارہ نکالے گا

19

وَاللّٰهُ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ بِسَاطًا ۙ

اردو · احمد رضا خان

اور اللہ نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا،

20

لِّتَسْلُكُوْا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا ؏

اردو · احمد رضا خان

کہ اس کے وسیع راستوں میں چلو،

21

قَالَ نُوْحٌ رَّبِّ اِنَّهُمْ عَصَوْنِیْ وَاتَّبَعُوْا مَنْ لَّمْ یَزِدْهُ مَالُهٗ وَوَلَدُهٗۤ اِلَّا خَسَارًا ۚ

اردو · احمد رضا خان

نوح نے عرض کی، اے میرے رب! انہوں نے میری نافرمانی کی اور ایسے کے پیچھے ہولیے جیسے اس کے مال اور اولاد نے نقصان ہی بڑھایا

22

وَمَكَرُوْا مَكْرًا كُبَّارًا ۚ

اردو · احمد رضا خان

اور بہت بڑا داؤ ں کھیلے

23

وَقَالُوْا لَا تَذَرُنَّ اٰلِهَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَّلَا سُوَاعًا ۵ ۙ وَّلَا یَغُوْثَ وَیَعُوْقَ وَنَسْرًا ۚ

اردو · احمد رضا خان

اور بولے ہرگز نہ چھوڑنا اپنے خداؤں کو اور ہرگز نہ چھوڑنا ودّ اور سواع اور یغوث اور یعوق اور نسر کو

24

وَقَدْ اَضَلُّوْا كَثِیْرًا ۵ ۚ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا ضَلٰلًا

اردو · احمد رضا خان

اور بیشک انہوں نے بہتوں کو بہکایا اور تو ظالموں کو زیادہ نہ کرنا مگر گمراہی

25

مِمَّا خَطِیْٰٓٔتِهِمْ اُغْرِقُوْا فَاُدْخِلُوْا نَارًا ۵ ۙ فَلَمْ یَجِدُوْا لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَنْصَارًا

اردو · احمد رضا خان

اپنی کیسی خطاؤں پر ڈبوئے گئے پھر آگ میں داخل کیے گئے تو انہوں نے اللہ کے مقابل اپنا کوئی مددگار نہ پایا

26

وَقَالَ نُوْحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْاَرْضِ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ دَیَّارًا

اردو · احمد رضا خان

اور نوح نے عرض کی، اے میرے رب! زمین پر کافروں میں سے کوئی بسنے والا نہ چھوڑ،

27

اِنَّكَ اِنْ تَذَرْهُمْ یُضِلُّوْا عِبَادَكَ وَلَا یَلِدُوْۤ ا اِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا

اردو · احمد رضا خان

بیشک اگر تو انہیں رہنے دے گا تو تیرے بندوں کو گمراہ کردیں گے اور ان کے اولاد ہوگی تو وہ بھی نہ ہوگی مگر بدکار بڑی ناشکر

28

رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤْمِنًا وَّلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ ؕ وَلَا تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا تَبَارًا ؏

اردو · احمد رضا خان

اے میرے رب مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو اور اسے جو ایمان کے ساتھ میرے گھر میں ہے اور سب مسلمان مردوں اور سب مسلمان عورتوں کو، اور کافروں کو نہ بڑھا مگر تباہی